اُردُو‎
Perspective

یوکرین کی حکومت کو کھلا خط: بوگڈان سیروتیوک کو رہا کرو!

یہ 12 جون 2024 کو انگریزی میں شائع ہونے والے اس  'An Open Letter to the Ukrainian government: Release Bogdan Syrotiuk!' خط کا اردو ترجمہ ہے۔

جمعرات 13 جون کو سوشلسٹ ایکولیٹی پارٹی اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے بین الاقوامی ادارتی بورڈ کی طرف سے درج ذیل خط واشنگٹن ڈی سی میں یوکرین کی سفیر اوکسانا مارکارووا کو بھیجا جائے گا۔

Loading Tweet ...
Tweet not loading? See it directly on Twitter

محترمہ سفیر:

25 اپریل 2024 کو ایس بی یو جو یوکرائنی حکومت کی ریاستی سیکورٹی سروس ہے نے روس، یوکرین اور دیگر ممالک جو پہلے سوویت یونین کا حصہ تھے میں سرگرم ٹراٹسکی تنظیم بالشویک-لیننسٹوں کے ینگ گارڈ کے 25 سالہ رہنما بوگڈان سیروتیوک کو گرفتار کیا۔ پچھلے سات ہفتوں سے کامریڈ سیروٹیوک کو میکولائیو کی ایک جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ آپ جس حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں اس کی طرف سے ان کے خلاف گھڑے گئے جھوٹے سازشی الزامات کی مخالفت کرنے کے لیے اسے مناسب قانونی نمائندگی کا حق حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ کیف اور میکولائیو کے وکلاء نے یوکرین کی حکومت کی طرف سے سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کی جانے والی قانونی کارروائیوں اور ان پر لگائے گے جھوٹے الزامات سے لڑنے کا تجربہ رکھنے والے وکلاء نے انتقامی کارروائیوں کی دھمکیوں کے پیش نظر سیروتیوک کی نمائندگی کرنے کی اپنی پیشکش واپس لے لی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی زندگی کی حفاظت کو خطرے میں سمجھتے ہیں۔

بوگڈان سیروتیوک کے خلاف الزامات میں ذرا بھر بھی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ دعویٰ کہ وہ غداری میں ملوث رہا ہے مکمل طور پر یوکرین-روس جنگ کے خلاف اس کی عوامی مخالفت پر مبنی ہے، جس کا اظہار اس نے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ [wsws.org] پر شائع ہونے والے مضامین میں کیا ہے۔

سیروتیوک کی آزادی اظہار رائے کے اپنے جمہوری حق کے استعمال کو مجرم قرار دینے کی مایوس کن کوشش میں ایس بی یو کے تیار کیے گے جھوٹے الزامات کی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ 'روسی پروپیگنڈا اور معلوماتی ایجنسی' ہے۔

بوگڈان سیروتیوک اپنے دفتر میں۔ [Photo: WSWS]

اس اشتعال انگیز الزام کی حمایت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس جھوٹ کی بیہودگی ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے ہر پڑھنے والے کے لیے عیاں ہے ان لوگوں کو چھوڑ دو جو انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل (آئی سی ایف آئی) کی تاریخ اور سیاست سے واقف ہیں جو 1923 میں اپنے قیام کے بعد سے ٹراٹسکی تحریک کے ذریعے سوشلسٹ بین الاقوامی اصولوں کے دفاع میں ثابت قدمی سے قائم ہے۔ 

جنگ شروع ہونے کے بعد سے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ پر شائع ہونے والے سینکڑوں مضامین میں آئی سی ایف آئی نے یوکرین اور روسی دونوں حکومتوں کی فوجی پالیسیوں کے خلاف اپنی مخالفت کو بالکل واضح کیا ہے۔ 24 فروری 2022 کو روسی حملے کے دن عالمی کمیٹی کی آواز ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس نے اعلان کیا:

انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ نے یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کی مذمت کرتی ہے۔ امریکہ اور نیٹو طاقتوں کی اشتعال انگیزیوں اور دھمکیوں کے باوجود یوکرین پر روس کے حملے کی سوشلسٹ اور طبقاتی شعور رکھنے والے مزدوروں کو مخالفت کرنی چاہیے۔ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے سے جو تباہی شروع ہوئی تھی اسے روسی قوم پرستی کی بنیاد پر ٹلا نہیں جا سکتا ایک مکمل رجعتی نظریہ جو سرمایہ دار حکمران طبقے کے مفادات کو پورا کرتا ہے جس کی نمائندگی ولادیمیر پیوٹن کرتے ہیں۔

یوکرین کی ریاستی پولیس اچھی طرح جانتی ہے کہ وہ اس نوجوان اور دلیر سوشلسٹ کے خلاف غداری کے اپنے الزام کو ثابت نہیں کر سکتی۔ اس لیے انہیں اس قسم کے جھوٹ کا سہارا لینا پڑا جو سوویت یونین کی سٹالنسٹ حکومت نے دہشت گردی اور ماسکو ٹرائلز کے دور میں استعمال کیا تھا جب اس نے اپنے ٹراٹسکی مخالفوں کو نازی جرمنی کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ سوویت یونین کی تحلیل اور یوکرین میں سرمایہ داری کی بحالی کے باوجود سٹالنسٹ پولیس ایجنسیوں کے طور طریقوں کو اپنائے ہوئے ہیں۔

 اپنے لگائیں گے اس الزام کہ بوگڈان سیروتیوک اور ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس روسی پروپیگنڈے کے ایجنٹ ہیں کی تردید خود کرتے ہوئے ایس بی یو فرد جرم تسلیم کرتی ہے کہ ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ 'دنیا بھر کے اہم سماجی و سیاسی مسائل کا احاطہ کرتی ہے اور سرمایہ دارانہ منڈی کے نظام کی انقلابی مخالفت کے موقف کی بنیاد پر سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے عالمی سوشلزم کے قیام کی پیروکار ہے۔

ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے مارکسسٹ-ٹراٹسکیسٹ پروگرام کی اس حقیقت پر مبنی وضاحت جو پیوٹن کی سرمایہ دارانہ حکومت کے لیے نفرت انگیز ہے - بوگڈان سیروتیوک کی قید اور مقدمہ چلانے کے فریب کارانہ کردار کو بے نقاب کرتی ہے۔

اس پر ظلم کیا جا رہا ہے اور اسے عمر قید کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کیونکہ وہ یوکرائنی اور روسی محنت کش طبقے کے اتحاد کا مطالبہ کرتا ہے اس جنگ کے خلاف جو دونوں ملکوں کے سرمایہ دارانہ سرمایہ دار طبقے کے مفادات میں لڑی جا رہی ہے۔

آپ کی حکومت جو اسکوروپیڈسکی، پیٹلیورا کے زمانے سے بورژوا یوکرائنی قوم پرست تحریکوں کی خصوصیت رکھنے والے شدید رجعتی نظریات اور پروگراموں کی ستائش کرتی ہے اور سب سے زیادہ غلط بات یہ ہے کہ نازی حامی اسٹیپن بنڈیرا اور اس کی یوکرائنی قوم پرستوں کی تنظیم کو سوشلسٹ جذبات کے دوبارہ سر اٹھانے کا خدشہ ہے۔ یوکرائنی محنت کش طبقے کے اندر جو لامحالہ روس میں اپنے طبقاتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اتحاد کے لیے جدوجہد اور جنگ سے انکار کی شکل اختیار کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بوگڈان سیروتیوک کی گرفتاری کے بعد 3 جون 2024 کو ایک ریاستی ہدایت نامہ کے زریعے عمل میں لاتے ہوئے یوکرین بھر میں ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ تک انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی عائد کی گئی۔

وگڈان سیروتیوک اپریل 2024 کے وسط میں۔ [Photo: WSWS]

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ مارشل لاء کی بنیاد پر انتخابات اور قواعد کو منسوخ کرنے والی زیلنسکی حکومت نے یوکرین میں بائیں بازو کی تمام اور سوشلسٹ تنظیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہاں تک کہ امریکی محکمہ خارجہ کو مئی میں اس کے بیورو آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں آپ کی حکومت کے ظالمانہ جابرانہ کردار کی طرف توجہ دلانے پر مجبور کیا گیا۔ 

رپورٹ میں خاص طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا گیا ہے 'جبری گمشدگی، تشدد اور ظالمانہ، غیر انسانی، یا ذلت آمیز سلوک یا سزا؛ جیل کے سخت اور جان لیوا حالات؛ من مانی گرفتاری یا حراست، عدلیہ کی آزادی کے ساتھ سنگین مسائل؛ اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں، بشمول میڈیا کے ارکان اور صحافیوں کے خلاف تشدد یا تشدد کی دھمکیاں' کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سیروتیوک آپ کی حکومت کی لاقانونیت کا شکار ہے۔ ان کی گرفتاری 25 اپریل کو بین الاقوامی میڈیا میں یوکرائنی مزدوروں اور نوجوانوں کے درمیان جنگ کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت کی متعدد رپورٹوں کے دوران عمل میں آئی۔ یہ ظاہر ہے کہ غداری کے الزامات کے تحت سیروتیوک کے خلاف لگائے گے جھوٹے الزامات کا مقصد جنگ کے مخالفین کو ڈرانا ہے جو آپ کی حکومت یوکرین کی سرمایہ دار اشرافیہ اور اس کے سامراجی اتحادیوں کے مفاد میں کر رہی ہے۔

سیروتیوک کی گرفتاری اور مقدمہ چلانے پر پوری دنیا میں سخت مخالفت کو جنم دیا ہے۔ ترقی پسند اور سوشلسٹ تنظیموں نے سیاسی طور پر لگائے گے جھوٹے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔ 

ان کی آزادی کے لیے بین الاقوامی مہم روز بروز زور پکڑ رہی ہے۔ دنیا بھر سے ہزاروں افراد مزدور، نوجوانوں، فنکاروں، اور ماہرین تعلیم نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرنے اور بوگدان سیروتیوک کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

میڈم سفیر ہماری درخواست ہے کہ آپ اس خط کو اور بوگدان سیروتیوک کی آزادی کے لیے ہماری مانگ کو اپنی حکومت تک پہنچا دیں۔

مناسب جذبات کے ساتھ

ڈیوڈ نارتھ

چیئرمین سوشلسٹ ایکولیٹی پارٹی

چیئرمین ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے بین الاقوامی ادارتی بورڈ

Loading