اُردُو‎

پبلیک میٹنگ: نسل کشی کے خلاف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ہڑتال کے دفاع کے لیے محنت کش طبقے کو متحرک کریں!

یہ 22 مئی 2024 کو انگریزی میں شائع ہونے والی 'PUBLIC MEETING: Mobilize the working class to defend the University of California strike against genocide!' اس تقریب کے پیغام کا اردو ترجمہ ہے۔

نسل کشی کے خلاف کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ہڑتال کے دفاع کے لیے محنت کش طبقے کو متحرک کریں! [Photo: WSWS]

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تعلیمی ورکز کی ہڑتال پر پابندی لگانے کی کوششوں کی مخالفت کرنے کے لیے ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ اور انٹرنیشنل ورکرز الائنس آف رینک اینڈ فائل کمیٹیز اس ہفتے 25 مئی کو شام 4 بجے ایک میٹنگ منقد کر رہے ہیں جو پیسیفک میں ایسٹرن ٹائم کے مطابق دوپہر 1 بجے: یونیورسٹی کے ورکز نے اس ہفتے غزہ میں نسل کشی پر کیمپس کے احتجاج پر کریک ڈاؤن کے خلاف ایک جرات مندانہ ہڑتال شروع کی ہے۔

تقریب کے لیے یہاں رجسٹر ہوں۔

ول لیہمن ایک سوشلسٹ میک ٹرک ورکر ہیں جو کہ یونائیٹڈ آٹو ورکرز کے صدر کے لیے رینک اینڈ فائل کنٹرول کے پلیٹ فارم پر انتخاب لڑ رہے تھے نے میٹنگ کی حمایت میں درج ذیل بیان جاری کیا:

Loading Tweet ...
Tweet not loading? See it directly on Twitter

غزہ کے احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تعلیمی ورکز کی ہڑتال خطرے میں ہے۔ منگل کو یونیورسٹی نے ہڑتال پر پابندی کے لیے عدالتی حکم امتناعی کے لیے درخواست دائر کی۔

یہ پورے محنت کش طبقے پر حملہ ہے۔ اگر وہ اس سے پیچھے ہٹ جائیں تو پھر کوئی حق محفوظ نہیں رہتا۔

ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ اور انٹرنیشنل ورکرز الائنس آف رینک اینڈ فائل کمیٹیز اس ہفتہ کو شام 4 بجے ایک ہنگامی میٹنگ کر رہے ہیں پیسیفک میں ایسٹرن ٹائم کے مطابق دوپہر 1 بجے: ہر صنعت کے تمام ورکز شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس معاملے کا فیصلہ کارپوریٹ حامی عدالتوں میں نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کا فیصلہ فیکٹریوں، گودیوں، سکولوں اور ہسپتالوں اور دیگر کام کی جگہوں پر کیا جائے گا۔

ورکز کو ہڑتال کے دفاع کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔ اسے نہ صرف پورے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے نظام تک بلکہ یو اے ڈبلیو کی پوری رکنیت اور دیگر صنعتوں تک پھیلایا جانا چاہیے۔ ورکز کو یونین بیوروکریٹس کی طرف سے دھوکہ دھی اور غداری کے خلاف ممبرشپ کی مرضی کو نافذ کرنے کے لیے رینک اینڈ فائل کمیٹیاں تشکیل دینی چاہئیں۔

حکمران طبقہ ہر قسم کی سیاسی مخالفت پر پابندی لگانا چاہتا ہے۔ حکومت کے جرائم پر احتجاج کریں گے تو گرفتار ہو جائیں گے۔ اگر آپ گرفتاریوں اور آزادی اظہار کو دبانے کے خلاف ہڑتال کرتے ہیں تو آپ کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔ ایک یونیورسٹی کے منتظم نے اسے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 'خاص طور پر آج کے ماحول میں،' اگر اس ہڑتال کی اجازت دی گئی، 'یونیورسٹی اور کیلیفورنیا میں ہر دوسری سرکاری ادارے کو سیاسی اور یا سماجی نقطہ نظر کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل ہڑتالوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

لیکن مزدوروں کی تحریک کی تاریخ میں ہر جدوجہد چاہے وہ چائلڈ لیبر کے خلاف لڑائی ہو یا آٹھ گھنٹے کے دن لیے یا پھر خود ہڑتال کرنے کے حق کے لیے ہو ایک 'سیاسی' جدوجہد رہی ہے۔

کارپوریٹ استحصال کی مخالفت کرنے والے مزدوروں کے خلاف پہلے ہی یہی طریقے اختیار کیے جا چکے ہیں۔ 2022 میں بائیڈن اور کانگریس نے نام نہاد قومی سلامتی کی بنیادوں پر ریلوے مزدوروں کی ہڑتال پر پابندی لگا دی۔

یو اے ڈبلیو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ہڑتال کو سبوتاژ کر رہا ہے کیونکہ وہ جو بائیڈن کی نسل کشی کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ پولیس اور عدالتوں کے آلے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے صرف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ایک ہی کیمپس سانتا کروز کو بلایا ہے۔ انہوں نے حکم امتناعی کے جواب میں یونیورسٹی سے مذاکرات کی درخواست کی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ تک ایک اور کیمپس کو بلا سکتے ہیں۔ لیکن اس وقت تک ہڑتال غیر قانونی ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر ان سے ہڑتال بند کرنے کا معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تو یہ نام کے سوا سب پر حکم امتناعی ہو گا۔

اس غداری اور دھوکہ دھی پر جو ایک تخریب کاری ہے پر بڑے پیمانے پر غصہ پایا جاتا ہے۔ لیکن معاملے کو بیوروکریٹس کے ہاتھ سے نکالنا ہوگا۔ یہ عمل اب شروع ہونا ہے۔ wsws.org/workers پر جا کر شروع کرنے کے لیے ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس سے رابطہ کریں۔ یہاں کلک کرکے ہفتہ کی میٹنگ کے لیے رجسٹر ہوں۔

Loading