اُردُو‎
Perspective

جیسے جیسے عالمی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے عالمی معیشت زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔

یہ 19 فروری 2024 کو انگریزی میں شائع ہونے  'As global war intensifies, world economy moving to slump' والے ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

اس جمعہ 7 دسمبر 2018 کی تصویر میں جنوبی کوریا کے جیوجے جزیرے میں ڈائیوو شپ بلڈنگ اور میرین انجینئرنگ کی سہولت میں بڑے سائز کے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیریئرز بنائے جا رہے ہیں۔ [اے پی فوٹو/آہن ینگ جون] [AP Photo/Ahn Young-joon]

جیسا کہ دنیا تیزی سے جنگ سے متاثر ہو رہی ہے اور امریکی سامراج اپنی عالمی بلا دستی کے تسلط کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے اور فرنٹ لائنز کی جانب مسلسل بڑھتے اور پھیلتے ہوئے نتیجے کے طور پر ایک عالمی اقتصادی گراوٹ کے واضح اشارے نظر آ رہے ہیں۔

یہ پیشرفت یقینی طور پر جیوپولیٹکل کشیدگی کو تیز کرے گی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوگا کیونکہ سرمایہ دارانہ حکومتیں دنیا بھر میں اپنے ہتھیاروں کے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہیں جبکہ اس کی ادائیگی کا بوجھ محنت کش طبقے پر ڈالتے ہوئے ان پر مزید حملوں کو تیز کر رہی ہیں۔

بگڑتے ہوئے اس عالمی اقتصادی نقطہ نظر کو گزشتہ ہفتے اعداد و شمار کے ذریعے اجاگر کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ اور جاپان دونوں نے 2023 کی دوسری ششماہی میں مسلسل دو سہ ماہی منفی ترقی کا تجربہ کیا ہے۔

2023 میں یورپی یونین کے 27 میں سے 11 ممالک کساد بازاری کا شکار ہونے کے بعد اس سال یورپی یونین کی اقتصادی ترقی کی شرع کے لیے اپنی پیشن گوئی اسکی کمی کرنے کے یورپی کمیشن کے فیصلے سے اس رجحان کی نشاندہی کی گئی جس میں سب سے اہم اس سال جرمن معیشت میں 0.3 فیصد کا سکڑاؤ تھا۔ 

جاپانی معیشت میں 0.3 فیصد کی کمی تیسری سہ ماہی میں 3.3 فیصد کے سکڑنے کے بعد پیداوار میں 

 ایک جھٹکے کے طور پر آیا کیونکہ ماہرین اقتصادیات کے درمیان 'اتفاق رائے' کی پیشن گوئی یہ ہے کہ اس میں توسیع کی بجائے یہ 1.1 فیصد رہے گی۔

برطانیہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں 0.1 فیصد سکڑنے کے بعد آخری سہ ماہی میں معیشت میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ لیکن ان نسبتاً چھوٹی تعداد کے نیچے کم از کم اس مرحلے پر اس عمل میں گہرا رجحان پایا جاتا ہے۔

برطانیہ کی آبادی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے 2023 میں فی کس پیداوار میں 0.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور 2022 کے آغاز سے بڑھنے میں ناکام رہنے کے بعد ہر سہ ماہی میں گرا ہے۔ 2008-2009 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے فی کس پیداوار 2019 کی آخری سہ ماہی میں فی کس پیداوار ابھی بھی وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے 1.5 فیصد کم ہے۔

2008 کے مالیاتی بحران کے بعد سے چینی معیشت کی توسیع سے عالمی اقتصادی ترقی کافی حد تک برقرار رہی ہے اب یہ کچھ مزید باقی نہیں رہا۔

چین نے 2023 میں 5.2 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی جو تین دہائیوں میں سب سے کم سطح رہی ہے اور اس سال کا ہدف جس کا جلد ہی حکومت کی طرف سے اعلان کیا جائے گا اس سے زیادہ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ درحقیقت اس میں کافی شک ہے کہ آیا یہ 5 فیصد تک بھی پہنچ سکتا ہے یا نہیں۔

چینی معیشت کئی مسائل سے دوچار ہے جس میں ڈیفلیشن کے وحشی دائرے کا آغاز بھی شامل ہے کیونکہ قیمتیں 15 سالوں میں اپنی تیز ترین شرح سے گر رہی ہیں۔ ریگولیٹری حکام کی جانب سے اسے سہارا دینے کی کوششوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک 'غیر سرمایہ کاری کے قابل' بن چکا ہے۔

رئیل اسٹیٹ کا بحران جس نے چین کی دو سب سے بڑی پراپرٹی ڈویلپمنٹ فرموں کے دیوالیہ پن کو دیکھا ہے میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں آ رہی ہے۔ 2008 کے بعد کے سالوں میں رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی کی ترقی نے تقریباً 25 فیصد معیشت کا حصہ تھی۔ حکومت محرک فراہم کرنے میں انتہائی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ اسے خوف ہے کہ یہ پہلے سے ہی کافی قرضوں کے مسائل کو بڑھا دے گا۔

لیکن ہائی ٹیک کی ترقی کی بنیاد پر ترقی کا ایک اور راستہ تیار کرنے کی اس کی کوششیں امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں اور پابندیوں کی زد میں ہیں جو اس کے اہم معاشی حریف سمجھے جانے والے جو اس کے خلاف مسلسل پھیلتی ہوئی اقتصادی جنگ کے پروگرام کے حصے کے طور پر ہے۔

بگڑتے ہوئے عالمی اقتصادی نقطہ نظر میں واحد اور نسبتاً ریاست ہائے متحدہ امریکہ مستثنیٰ دکھائی دیتا ہے جہاں 2023 کی آخری سہ ماہی میں شرح نمو 3 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔ جس کی وجوہات کچھ مختلف ہے.

امریکی ترقی کے اہم پہلوؤں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ اس کے ترقی پذیر جنگی محاذ نے جو موت اور تباہی پیدا کی ہے اسے براہِ راست خوراک دے رہا ہے۔ جیسا کہ وال سٹریٹ جرنل میں ایک حالیہ مضمون نے نوٹ کریا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے لیے فوجی اخراجات میں اضافے کے حامی اصرار کر رہے ہیں کہ یہ 'معیشت کے لیے اچھا اقدام ہے۔'

وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر لیل برینارڈ کے الفاظ میں بائیڈن انتظامیہ کے نئے فوجی پیکج کی حمایت میں ایک حالیہ انٹرویو میں: 'یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو غلط فہمی پائی جاتی ہے میں ہے جو نہیں سمجھتے کہ ملک میں روزگار اور پیداوار کے لیے فنڈنگ ​​کتنی اہم ہے.'

فیڈرل ریزرو کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکی دفاعی اور خلائی شعبوں میں پیداوار میں 17.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکا نے گزشتہ سال ستمبر تک 80 بلین ڈالر سے زیادہ کے ہتھیاروں کے بڑے سودے کیے ہیں جن میں سے تقریباً 50 بلین ڈالر کے سودے یورپ کے ساتھ تھے جو کہ تاریخی طور پر معمول سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

اور دوسرے 'فائدے' بھی ہوئے ہیں۔ یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں روس کی طرف سے یورپ کو گیس کی سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ امریکہ کے لیے ایک فائدہ مند ثابت ہوا ہے یوں وہ گزشتہ سال دنیا کا سب سے بڑا مائع قدرتی گیس برآمد کرنے والا ملک بن گیا جس کی برآمدات 2030 دوگنا ہو جائے گی۔

تاہم امریکی معیشت ترقی پذیر کساد بازاری کے رجحانات سے محفوظ نہیں ہے۔ جیسے جیسے منڈیوں اور منافع کے لیے عالمی جدوجہد تیز ہوتی جا رہی ہے بڑی امریکی فرمیں آٹو اور دیگر صنعتوں میں ملازمتیں کم کر رہی ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اکیلے ٹیک کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر اس سال اب تک 34,000 ملازمتیں ختم کر دی ہیں۔

اور امریکی معیشت پر لٹکنا ایک اور مالیاتی بحران کا ہمیشہ سے موجود خطرہ ہے، کیونکہ فیڈ کی طرف سے مزدوروں کے اجرت کے مطالبات کو دبانے کے لیے شروع کی گئی بلند شرح سود گزشتہ کم شرح سود کے نظام پر بنائے گئے کارڈز کے مالیاتی گھر کو منہدم کرنے کا خطرہ موجود ہے۔

ایک حالیہ تبصرہ میں جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر نے دنیا بھر کے محنت کش طبقے کو ایک انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کا 'امن ڈیویڈنڈ' فلاحی ریاست کو وسعت دینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اب اس سمت کو بدلنا ضروری تھا۔

دیگر حالیہ ریمارکس میں بین الاقوامی مضمرات کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جرمن معیشت بہترین حالت میں نہیں تھی کیونکہ اس کے 'ساختی خسارے' کو کم شرح سود عالمی منڈی کی طلب اور توانائی کی کم قیمتوں سے پورا کیا گیا تھا اور اب اسے ناگزیر طور پر 'ساختی مسائل' پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔

ہر بڑی سرمایہ دارانہ حکومت کسی نہ کسی شکل میں ’’ساختی مسائل‘‘ کا سامنا کرتی ہے۔ جیسا کہ حکومتیں فوجی اخراجات میں اضافہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں وہ عالمی معاشی سست روی کے درمیان ریکارڈ سرکاری قرضوں کے حالات میں ایسا کرتی ہیں تو اسکا نتیجہ محنت کش طبقے پر شدید حملوں کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

جسکے سیاسی اثرات واضح ہیں۔ جنگ کے خلاف لڑائی اور ملازمتوں اجرتوں اور معیار زندگی کے دفاع کے درمیان ایک لازم و ملزوم تعلق ہے۔

آخری تجزیے میں سامراجی جنگ کوئی پالیسی کا 'انتخاب' نہیں ہے جسے کسی نہ کسی طرح دباؤ ڈال کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی جڑیں خود سرمایہ دارانہ منافع بخش نظام کے معروضی تضادات میں پیوست ہیں جس طرح سرمایہ داری کے نظام میں گروٹ، بے روزگاری، مہنگائی اور مالیاتی بحران پنپتے ہیں۔

لہٰذا اس گہرے ہوتے ہوئے بحران کو حل کرنے کے لیے واحد قابل عمل اور حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اس کے بنیاد میں ہے۔ اور اس سرمایہ داری کی بنیاد کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے بین الاقوامی سوشلسٹ انقلاب کا پروگرام ہے جس کے لیے چوتھی بین الاقوامی کی بین الاقوامی کمیٹی اور اس کے سیکشنز نے ایک طویل جدوجہد کی ہے۔

Loading