اُردُو‎

ایس ای پی (یو ایس) کے نیشنل سکریٹری ٹراٹسکی ازم کی صد سالہ تقریب پر خطاب کرنے سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

یہ 26 نومبر 2023 کو انگریزی میں شائع ہونے 'SEP (US) national secretary to visit Sri Lanka to speak on the centenary of Trotskyism' والے اس مضمون کا اردو ترجمہ ہے۔

[Photo: WSWS]

جوزف کشور امریکہ میں سوشلسٹ ایکویلٹی پارٹی (ایس ای پی) کے نیشنل سیکرٹری ایس ای پی اور انٹرنیشنل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس فار سوشل ایکویلٹی (آئی وائے ایس ایس ای) کے زیر اہتمام عوامی اجلاسوں میں خطاب کرنے کے لیے سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

'لیون ٹراٹسکی اور اکیسویں صدی میں سوشلزم کے لیے جدوجہد' کے عنوان سے دو میٹنگز 7 دسمبر کو پیرادینیا یونیورسٹی اور 10 دسمبر کو کولمبو میں منعقد ہوں گی۔ پہلی میٹنگ یونیورسٹی کی پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہے۔ کشور بین الاقوامی سوشلزم کے اصولوں کے لیے ٹراٹسکی تحریک کی جدوجہد کی ہم عصر اہمیت پر گفتگو کریں گے۔

کشور 2008 سے ایس ای پی (یو ایس) کے نیشنل سکریٹری ہیں اور عالمی سوشلسٹ ویب سائٹ کے لیے باقاعدہ مصنف ہیں جو انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل کے ذریعے شائع ہوتی ہے۔ وہ 2020 کے امریکی انتخابات میں ایس ای پی (یو ایس) کے صدارتی امیدوار بھی تھے۔

سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹی کے نیشنل سکریٹری جوزف کشور [Photo: WSWS]

سری لنکا میں ہونے والی میٹینگز آئی سی ایف آئی کی جانب سے اکتوبر 1923 میں سوویت یونین میں لیفٹ اپوزیشن کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی یاد میں عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے کا حصہ ہیں جسکی بنیاد لیون ٹراٹسکی نے رکھی تھی جو 1917 کے روسی انقلاب کے بانی رہنما 

 وی آئی لینن کی قیادت کے شریک رہنما اور ساتھی تھے۔

سامراجی جنگ کا آغاز اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی اسرائیلی ریاست کے قاتلانہ محاصرے سمیت بین الاقوامی محنت کش طبقے اور نوجوانوں کو 20ویں صدی کے تمام حل طلب مسائل سے دوچار کرتا ہے۔ محنت کشوں اور مظلوم عوام کو درپیش تمام سلگتے ہوئے مسائل جیسا کہ سماجی عدم مساوات، جنگ، کویڈ-19 کی وبا، موسمیاتی تبدیلی، ریاستی جبر اور آمریت اور فاشزم کا عروج یہ تمام بین الاقوامی مسائل ہیں۔ جس کے لیے عالمی محنت کش طبقے کی شعوری مداخلت کے زریعے سے انقلابی حل کی ضرورت ہے۔

سری لنکا سمیت پورا جنوبی ایشیائی خطہ جغرافیائی سیاسی تناؤ کے عالمی طوفان میں گھسیٹا گیا ہے کیونکہ امریکی سامراج چین کے خلاف اپنی جنگی تیاریوں کو تیز کر رہا ہے۔ ضرورت اس اَمر کی ہے کہ محنت کش طبقے کی ایک طاقتور سوشلسٹ اور عالمی جنگ مخالف تحریک ہو۔ ایٹمی عالمی جنگ کے اس پس منظر میں ایسی جنگ مخالف تحریک کی تعمیر کے لیے پچھلی صدی میں ٹراٹسکی تحریک کی جدوجہد کے اسباق کو سمجھنا ضروری ہے۔

ایس ای پی اور آئی وائے ایس ایس ای مزدوروں، نوجوانوں، طلباء، ماہرین تعلیم اور ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے قارئین کو ان اہم میٹنگوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

Loading