اُردُو‎

سری لنکا کے ایس ای پی نے وجے دیاس کو ان کی موت کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کی۔

یہ 2 اگست 2023 کو انگریزی میں شائع 'Sri Lankan SEP pays tribute to Wije Dias on first anniversary of his death' ہونے والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

29 جولائی 2023 کو کولمبو میں وِجے دیاس کے لیے یادگاری جلسہ عام کی ایک جھلک۔ [Photo: WSWS]

سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹی (ایس ای پی) اور انٹرنیشنل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس فار سوشل ایکویلٹی (آئی وائے ایس ایس ای) سری لنکا نے 29 جولائی کو کامریڈ وِجے دیاس کی موت کی پہلی برسی کی یاد میں ایک شاندار میٹنگ منقد کی۔ یہ تقریب کولمبو میں سری لنکا فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں انقاد کی گی تھی۔

کامریڈ وجے گزشتہ سال 27 جولائی کی صبح اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے اپنی 81 ویں سالگرہ سے محض دو ماہ قبل انتقال کر گئے

وجے کے قریبی خاندان سمیت تقریباً 150 افراد نے میٹنگ میں شرکت کی جس کا آغاز وجے کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ ایس ای پی اور آئی وائے ایس ایس ای کے اراکین اور حامیوں نے ملک کے شمال میں جافنا، مرکزی شجرکاری اضلاع میں ہیٹن اور بندارویلا، جنوب میں امبالانگوڈا اور کینڈی سے شرکت کی۔

وِجے اور پیاسیلی وجیگنا سنگھے جو ان کی زندگی بھر کی پیاری ساتھی اور اہلیہ ہیں کی یاد میں وِجے کی یادگار کو جمعرات 27 جولائی کو کولمبو کے بوریلا پبلک قبرستان میں ایس ای پی اور آئی وائے ایس ایس ای کے اراکین حامیوں اور خاندان کے اراکین کی شرکت کے ساتھ عام کیا گیا۔

کولمبو کے بوریلا پبلک قبرستان میں وِجے کا خاندان، وِجے دیاس اور پیاسیلی وِجیگُنا سنگھے جو اُن کی تاحیات عزیز ساتھی اور بیوی ہیں، کی قبر کے کنارے یادگار کے ساتھ۔ بائیں سے دائیں: وِجے کی چھوٹی بہن شریا وجیگنا سنگھے، بہو انجانا، پوتی جنارتھی، اور بیٹا کیرتی۔ [Photo: WSWS]

انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل (آئی سی ایف آئی) نے وِجے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے جو ڈیوڈ نارتھ کی طرف سے پڑھے گئے نارتھ امریکہ میں ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ اور ایس ای پی کے چیئرپرسن ہیں۔ وِجے کو خراج عقیدت کے پیغامات آسٹریلیا، برطانیہ جرمنی میں ایس ای پی قائدین اور. ترکی میں سوشلسٹ ایکویلٹی گروپ کی جانب سے بھی موصول ہوئے۔

نارتھ نے کہا کہ امریکہ میں ایس ای پی سمر اسکول وجے کی یاد کے لیے وقف کیا جائے گا۔ 'کامریڈ وجے کی زندگی کا مکمل جائزہ کسی فرد کی سوانح حیات سے زیادہ ہوگا۔ یہ لازمی طور پر سری لنکا کے محنت کش طبقے اور عالمی ٹراٹسکی تحریک کی جدید تاریخ کا احاطہ کرئے گا۔

'وہ لنکا سما سماج پارٹی (ایل ایس ایس پی) کی نوجوانوں کی تحریک کے ایک رکن تھا جو جدوجہد کے دوران ٹراٹسکیسٹ بن گیا جس نے ٹراٹسکی ازم کے لیے اپنی دہائیوں کی جدوجہد کی بنیاد پر سیلون کے محنت کش طبقے کی ایک ماس انقلابی پارٹی کے طور پر کام کیا۔ لیکن ایل ایس ایس پی نے جون 1964 میں پارلیمانی موقع پرستی کے ساتھ اپنی دہائیوں پر محیط اور زیادہ واضح موافقت کے نتیجے میں ٹراٹسکی ازم کے انقلابی سوشلسٹ پروگرام کو مسترد کر دیا اور بورژوا سری لنکا فریڈم پارٹی (ایس ایل ایف پی) کے ساتھ مخلوط حکومت بنائی جس کی قیادت وزیر اعظم بندرانائیکے نے کی۔

'کامریڈ وجے اصولی اور بہادر نوجوان انقلابیوں کی ایک قابل ذکر نسل میں پیش پیش تھے جنہوں نے اس غداری کی مخالفت کی اور سری لنکا میں ٹراٹسکی تحریک ایل ایس ایس پی کے موقع پرستوں کے خلاف انتھک جدوجہد کرتے ہوئے ٹراٹسکیٹ پارٹی کی دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے نکلے…

'کامریڈ وجے دیاس آئی سی ایف آئی کے اندر بڑے اختیارات کے مالک تھے۔ ان تمام مباحثوں میں جن میں انہوں نے حصہ لیا ہم ان کے وسیع تجربے، معروضیت اور علم پر بھروسہ کر سکتے تھے۔ وجے بین الاقوامی کمیٹی کی تاریخ میں داخل ہو چکے ہیں اور ان کی مثال سوشلسٹ انقلاب کی عالمی پارٹی کے کیڈر کے لیے ہمیشہ تحریک کا باعث رہے گی۔

کے رتنائکے [Photo: WSWS]

سری لنکا میں ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے نیشنل ایڈیٹر کے. رتنائیکے، جنہوں نے میٹنگ کی صدارت کی کہا: 'کامریڈ وِجے کی موت ہماری پارٹی اور بین الاقوامی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم اس تقریب کا انعقاد ایک رسم کے طور پر نہیں بلکہ اس نقطہ نظر اور اصولوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کر رہے ہیں جس کے لیے انھوں نے جدوجہد کی اور محنت کش طبقے کی سیاسی آزادی کے لیے پارٹی کی جدوجہد کو مضبوط بنانے اور اسے انقلابی قیادت فراہم کرنے کے لیے اپنی زندگی واقف کر دی۔

رتنائکے نے گیری ہیلی کی دستاویز سیلون: دی گریٹ بیٹریئل(بڑی غداری) سے حوالہ دیا جس میں ایل ایس ایس پی نے ٹراٹسکی ازم کے پروگرام سے انکار کی وضاحت اسطرح کی گئی: 'اس کا جواب سیلون میں نہیں بلکہ پابلو ازم کے خلاف بین الاقوامی جدوجہد میں ہے۔ اور اس اتحاد کے حقیقی معمار پیرس میں رہتے ہیں۔

سرمایہ دارانہ حکومت میں ایل ایس ایس پی کے داخلے کی مخالفت کرنے والے کیرتھی بالسوریا اور وجے سمیت نوجوانوں کا ایک گروپ آئی سی ایف آئی کی طرف راغب ہوا۔ رتنائکے نے کہا کہ پابلو ازم کے خلاف بین الاقوامی جدوجہد کے ان کے گہرے مطالعہ نے 1968 میں آئی سی ایف آئی کے سری لنکا سیکشن کے طور پر ریولوشنری کمیونسٹ لیگ (آر سی ایل) کی بنیاد رکھی۔

'آر سی ایل کے بانی جنرل سکریٹری کامریڈ کیرتھی کی دسمبر 1987 میں بے وقت موت کے بعد وجے اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے اور 35 سال تک پارٹی کی قیادت کی۔ کیرتھی اور وِجے نے ٹراٹسکی تحریک کے تاریخی اسباق کی بنیاد پر پارٹی کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کی۔

ویلانی پیرس [Photo: WSWS]

ایس ای پی کی سیاسی کمیٹی کے رکن ولانی پیرس نے اجلاس میں کہا کہ کامریڈ وِجے کی زندگی کو یاد کرنے کا سب سے صحیح طریقہ یہ ہے کہ وہ ٹراٹسکی کے اصولوں پر قائم رہیں جن کے لیے انھوں نے جدوجہد کی تھی تاکہ سوشلسٹ انقلاب کے لیے بین الاقوامی محنت کش طبقے کے لیے قیادت تیار کی جا سکے۔

ولانی پیرس نے کہا کہ 'کامریڈ وجے کا بین الاقوامیت پر پختہ یقین اور سیاسی اصول کے ساتھ ان کی غیر سمجھوتہ وابستگی ان تمام لوگوں کے لیے ایک تحریک تھی جو انھیں جانتے تھے۔ انہوں نے ہر قسم کی قوم پرستی اور موقع پرستی کی مخالفت کی۔ یہ ان کی سیاسی زندگی کا بنیادی سبق ہے، جو 60 سال پر محیط ہے ان لوگوں کے لیے جن کے ساتھ اس نے اس پارٹی میں کام کیا،' 

ایم تھیوراجہ [Photo: WSWS]

ایس ای پی کی سیاسی کمیٹی کے رکن ایم تھیوراجہ نے کہا کہ وجئے کے نوجوانی کے سیاسی تجربات آج کی نوجوان نسل کے لیے اہم اسباق پر مشتمل ہیں۔ 'بورژوا ایس ایل ایف پی کے ساتھ مخلوط حکومت میں ایل ایس ایس پی کے داخلے کے بعد بہت سے نوجوان ماؤ، کاسترو، چی گویرا اور ہو چی منہ جیسی شخصیات کی طرف متوجہ ہوئے۔ لیکن کامریڈ کیرتھی اور وجے نے ٹراٹسکی ازم کو برقرار رکھا اور محنت کش طبقے کی طرف رجوع کیا جو اس دور کی واحد انقلابی قوت ہے۔ آر سی ایل کو پرولتاریہ بین الاقوامیت کی بنیاد پر آئی سی ایف آئی کے سیکشن کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا'۔

آئی وائے ایس ایس ای کی جانب سے سکونتھا ہیریموتوگوڈا نے اجلاس سے خطاب کیا۔ وِجے کی موت کے اگلے دن جاری کردہ آئی سی ایف آئی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ہیریموتوگوڈا نے کہا کہ وِجے نے ٹراٹسکی کے مستقل انقلاب کے نظریہ کی بنیاد پر محنت کش طبقے کی سیاسی آزادی کے لیے بے حد جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ کامریڈ وجے کی پوری انقلابی زندگی محنت کش طبقے، نوجوانوں اور محنت کش عوام کے لیے ایک مثال ہے۔

سکونتھا ہیریموتوگوڈا [Photo: WSWS]

ہیریموتوگوڈا نے کہا کہ ایل ایس ایس پی کی دھوکہ دہی نے سری لنکا اور بین الاقوامی سطح پر زبردست سیاسی الجھن پیدا کر دی۔ 'ایل ایس ایس پی کی دھوکہ دہی کے بعد سری لنکا میں پروان چڑھنے والے تمام سیاسی رجحانات، جن میں جنوب میں جے وی پی [جناتھا ویمکتھی پیرامونا] اور شمال میں ایل ٹی ٹی ای [لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم] شامل ہیں جو درمیانے طبقے پر مبنی تھے نے محنت کش طبقے کے انقلابی کردار کو مسترد کر دیا گیا۔‘‘

ایس ای پی کے جنرل سکریٹری دیپال جے سیکرا تقریب کے آخری مقرر تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایک غیر معمولی کامریڈ کی زندگی کو یادگار بنا رہا ہے جس نے اپنی زندگی کے تین چوتھائی حصے بین الاقوامی سوشلسٹ اصولوں کی لڑائی کے لیے وقف کر دیے تھے۔

انہوں نے سیاسی طور پر بے مثال نوجوانوں کے ایک گروپ کے حصے کے طور پر وِجے کے اہم کردار کا حوالہ دیا جس نے 1964 میں بین الاقوامی سوشلزم کے ساتھ ایل ایس ایس پی کی غداری کے خلاف اور محنت کش طبقے کی سیاسی آزادی کے لیے لڑائی شروع کی۔

ایس ای پی کے جنرل سیکرٹری دیپال جے سیکرا کولمبو اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ [Photo: WSWS]

انہوں نے کہا، 'اس پیش رفت کا سب سے اہم عنصر آئی سی ایف آئی کی انتہائی فیصلہ کن سیاسی مداخلت تھی جس نے وضاحت کی کہ ایل ایس ایس پی کی دھوکہ دہی کی اصل جڑیں سری لنکا میں نہیں تھیں بلکہ بین الاقوامی پیبلویڈ ترمیم پسندی میں تھیں جو کہ چوتھی بین الاقوامی میں ابھری اور ٹراٹسکی ازم کے اصولوں سے غداری کی۔ ان کامریڈز نے جن میں وجے اور کیرتھی شامل تھے نے آئی سی ایف آئی کی سیاسی اور نظریاتی رہنمائی میں 1968 میں آئی سی ایف آئی کے سری لنکا سیکشن کے طور پر انقلابی کمیونسٹ لیگ کے قیام کے لیے کام کیا۔

جیاسیکرا نے سری لنکا کی صورتحال کا حوالہ دیا جب کیرتی بالسوریا کی بے وقت اور المناک موت کے بعد وجے نے آر سی ایل کی قیادت سنبھالی۔

'اس عرصے کے دوران پارٹی کو ایل ٹی ٹی کے خلاف خانہ جنگی کی شدت، یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کی حکومت کے فوجی جبر اور جے وی پی کی فاشسٹ دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس نے کہا خاص طور پر 'یہ کہ آر سی ایل اس انتہائی مشکل صورتحال کا کامیابی سے مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی اور اپنے سوشلسٹ بین الاقوامی پروگرام اور محنت کش طبقے کے آندر کام اور پارٹی قیادت کی سیاسی سالمیت اور قیادت میں وِجے کے فیصلہ کن کردار کا ایک طاقتور ثبوت تھا۔ '

جیاسیکیرا نے نفرت انگیز صدر گوٹا بایا راجا پاکسے اور ان کی حکومت کے خلاف گزشتہ سال کی عوامی بغاوت کے دوران وجے کے ادا کردہ مرکزی کردار کی وضاحت کی۔ اپنی عمر اور کمزور صحت کے باوجود وجے 'اپنی زندگی کے آخری دن تک پارٹی قیادت کے اندر سیاسی طور پر سرگرم رہے اپنے بے پناہ سیاسی علم اور تجربے کی بنیاد پر قیادت کو رہنمائی فراہم کرتے رہے۔'

 جیاسیکیرا نے پارٹی کے 20 جولائی کے بیان کے مسودے کی تیاری اور ورکرز اور دیہی عوام کی ڈیموکریٹک اور سوشلسٹ کانگریس کے لیے مہم کے آغاز میں بین الاقوامی کمیٹی کے ساتھیوں کے ساتھ وجے کی شرکت اور تعاون کی طرف اشارہ کیا۔ اس بیان نے 'محنت کش طبقے کو اپنی قوتوں کو مستحکم کرنے، دیہی عوام کی فعال حمایت حاصل کرنے اور سوشلسٹ خطوط پر سماج کی تشکیل نو کے لیے پرعزم مزدوروں اور کسانوں کی حکومت کے ذریعے اپنی حکمرانی کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک سیاسی حکمت عملی فراہم کی'۔ 

جے سیکرا نے ان تمام حاضرین کو مدعو کرتے ہوئے جو ایس ای پی کے ممبر نہیں تھے پارٹی کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور شمولیت کے لیے درخواست دینے کے ساتھ اختتام کیا۔ 'یہ کامریڈ وجے دیاس کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔' 

ایس ای پی آنے والے دنوں میں میٹنگ کے شرکاء کے ساتھ بین الاقوامی مبارکباد اور انٹرویو شائع کرے گا۔

Loading