اُردُو‎
Perspective

ییلوکارپوریشن کا دیوالیہ: محنت کش طبقے پر ایک وحشیانہ حملہ

یہ 31 جولائی 2023 کو انگریزی میں شائع  'The Yellow Corp. bankruptcy: A brutal attack on the working class' ہونے والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

ییلو کارپوریشن ریاستہائے متحدہ میں پانچویں سب سے بڑی ٹرکنگ فرم ہے جس نے اپنا کام بند کر دیا ہے اور پورے امریکہ میں 30,000 ڈرائیوروں، یارڈ ورکرز اور دفتری عملے کو فارغ کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ فرم اس ہفتے وفاقی عدالت میں دیوالیہ پن کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کرے گی۔

28 جولائی 2023 بروز جمعہ کنساس سٹی، میسوری میں وائے آر سی فریٹ ٹرمینل پر ییلو کارپوریشن کے ٹرک نظر آ رہے ہیں۔ [اے پی فوٹو/چارلی ریڈیل] [AP Photo/Charlie Riedel]

ییلو کا دیوالیہ اور بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا مقصد تمام کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کے عمل کا ایک حصہ ہے۔ محنت کش طبقے کی بڑھتی ہوئی پرجوش تحریک کا سامنا کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ نے ایک انتباہ کے طور پر کمپنی کو دیوالیہ پن میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد خاص طور پر یو پی ایس کے 340,000 محنت کش جو اس ہفتے ٹیمسٹرس کی یونین بیوروکریسی کے حالیہ مزدور دشمن اور غدار معاہدے پر ووٹنگ شروع کریں گے۔ 

جبکہ ٹیمسٹرس کے جنرل صدر شان اوبرائن نے یو پی ایس معاہدے کو 'تاریخی' قرار دیتے ہوئے سراہا ہے مگر معاہدے میں اس نے جز وقتی کارکنوں کی غربت کی اجرت کو برقرار رکھتے ہوئے رینک اینڈ فائل کمیٹی کی مخالفت کا شدید سامنا ہے جو افرادی قوت کا دو تہائی حصہ ہیں۔ اور پیکج ڈیلیوری ڈرائیوروں کے لیے درحقیقت حقیقی اجرتیں منجمد اور مغربی ریاستوں کو پنشن کی کم ادائیگیوں سمیت اس جبر اور استحصال کا سامنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں پنشن کی ادائیگیوں سے انکار کے بعد 22,000 سے زیادہ ییلو کے کارکن 24 جولائی کو ہڑتال کے لیے تیار تھے۔ ٹیمسٹرس بیوروکریسی نے اچانک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس نے دو ہفتوں کے اندر 50 ملین ڈالر کی پنشن ذمہ داری ادا کرنے کے لیے ییلو کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

اب یہ بالکل واضح ہو چکا ہے کہ ٹیمسٹرز کی قیادت کا ییلو کارپوریشن میں ہڑتال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اس کے فیصلہ کا اعلان جھوٹ اور فراڈ پر مبنی تھا۔ یونین کی بیوروکریسی اچھی طرح جانتی تھی کہ کمپنی دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھ رہی ہے لیکن وہ ہر قیمت پر ہڑتال کو روکنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ اُسے فکر لاگو تھی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہڑتال یو پی ایس کے کارکنوں اور دیگر محنت کش طبقے کو حوصلہ دیتے ہوئے ایک بڑی تحریک کو جنم دے سکتا ہے۔ انہوں نے صاف طور پر واضح کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کے خلاف دکھاوُے کی لڑائی بھی نہیں کریں گے ٹیمسٹرس کے صدر اوبرائن نے اس ہفتے کے آخر میں کہا کہ ' یہ خبر ایک بدقسمتی ہے لیکن یہ حیران کن بات نہیں ہے۔'

درحقیقت کمپنی نے ٹیمسٹرس کی طرف سے دیے گئ مہلت کو حاصل کرتے ہوئے مال برداری کو اپنی گودیوں سے منتقل کرنے اور اپنے ٹرکوں اور دیگر سامان کو نیلامی کے لیے رکھنے کے لیے کیا ہے۔ دیوالیہ پن کی عدالتوں کا استعمال ییلو کے مالکان کو ملازمین پر اپنی ذمہ داریاں کم کرنے کمپنی کو تباہ کرنے اور باقی ماندہ اثاثوں کو کم قیمتوں پر خریدنے کی اجازت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ییلو کے دسیوں ہزار محنت کشوں کو اچانک بے روزگاری میں دھکیلا جا رہا ہے جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اوورلینڈ پارک، کنساس میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں 4,000 سے زیادہ دفتری ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ کے سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ نو سال یا اس سے کم عمر کے ملازمین کو کمپنی سے فارغ کرنے کے بعد پیکیج کے طور پر صرف دو ہفتے کی تنخواہ ملے گی۔ 'یہ بہت مشکل ' ہو گا ایک دفتری کارکن نے کہا 'یہاں ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جو سیلاب کی ماند مارکیٹ کی جانب بہہ رہے ہیں۔'

ٹیمسٹرز کے اہلکار اب بھی کارپوریشن کے ساتھ مزید مراعات کے بارے میں بند کمرے میں خوفیا بات چیت میں مصروف ہیں۔ تاہم ٹیمسٹرس کے صدر شان اوبرائن اور بیوروکریسی کو سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ ایسی کسی بھی ہڑتال کو روکنا ہے جس سے یو پی ایس میں ٹیمسٹرز کے 340,000 اراکین کی پوزیشن مضبوط ہو کر ہڑتال کا رخ اختیار کرے۔ ییلو معاہدے کا اعلان کرنے کے صرف دو دن بعد اوبرائن نے اعلان کیا کہ وہ یو پی ایس کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اس طرح پیر کی رات 11:59 پر شروع ہونے والی ہڑتال کو ٹال دیا گیا۔

یو پی ایس کا معاہدہ بلاشبہ بائیڈن انتظامیہ کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ بائیڈن نے اجرت میں اضافے کو افراط زر کی شرح سے نیچے رکھنے اور روس کے خلاف امریکی پراکسی جنگ میں خلل کو روکنے اور چین کے خلاف اس سے بھی بڑی جنگ کے منصوبے کو روکنے کے لیے ٹریڈ یونین بیوروکریسی پر انحصار کیا ہے۔ جب کہ وائٹ ہاؤس اور کانگریس کلیدی صنعتوں میں کارکنوں کے خلاف انسداد ہڑتال کے قوانین کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں — جیسا کہ انھوں نے پچھلے سال ریل کے کارکنوں کے خلاف کیا تھا — وہ یونین بیوروکریسی کی خدمات کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہے تاکہ مزید محنت کش طبقے کے ملیٹنٹ حصوں کے ساتھ براہ راست سیاسی تصادم سے بچا جا سکے۔ 

امریکی حکمران طبقہ اور مزدور بیوروکریسی میں اس کے ایجنٹ مہنگائی اور کئی دہائیوں سے گرتی ہوئی حقیقی اجرتوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اجرتوں میں بڑے اضافے کے مزدوروں کے مطالبات کو پسپا کرنے کے لیے ییلو کو بند کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بے روزگاری کے امکانات کو استعمال کر رہے ہیں۔ ییلو کارپوریشن کو بند کرنے سے صرف دو دن پہلے امریکی فیڈرل ریزرو نے بے روزگاری کو بڑھانے اور 'سخت لیبر مارکیٹ' کا مقابلہ کرنے کی دانستہ پالیسی کے تحت شرح سود کو دو دہائیوں میں بلند ترین سطح تک بڑھایا جس کی وال اسٹریٹ جرنل نے شکایت کی تھی۔ مزدور زیادہ تنخواہ کے لیے مطالبہ کریں گے جس سے مہنگائی کو کم کرنا مشکل ہو جائے گا۔

محنت کشوں کو اس طرح کی دھمکیوں کا سامنا آٹو انتظامیہ کی جانب سے بھی جاری ہے بشمول سٹیلنٹِس کے سی ای او کارلوس ٹاویرس نے کہا کہ کارکنوں کو کم اجرت اور مراعات کو قبول کرنا چاہیے یا پھر انہیں مزید پلانٹ بند ہونے اور بڑے پیمانے پر چھانٹی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ میں 150,000 آٹو ورکرز اور کینیڈا میں مزید 20,000 کے معاہدوں کی میعاد ستمبر کے وسط میں ختم ہونے کے ساتھ ٹاویرس نے کہا کمپنی امریکہ میں جتنے پلانٹس اور ورکرز کو برقرار رکھے گی یہ 'ان کی کل پیداواری لاگت پر انحصار پر ہو گا امریکہ ہمارے سپلائرز کے ساتھ اور ہمارے اپنے پلانٹ کے اندر جو ہم حاصل کر سکتے ہیں۔۔

ییلو کا دیوالیہ سب سے پہلے طفیلی وال سٹریٹ کے مفادات کی وجہ ہے۔ 2019 میں پرائیویٹ ایکویٹی فرم اپولو گلوبل مینجمنٹ نے بنیادی طور پر ییلو کو 600 ملین ڈالر کی لائن آف کریڈٹ کی توسیع کرکے قرضوں میں ڈوبی کمپنی کا کنٹرول سنبھال لیا اور پھر امریکی خزانے سے 700 ملین ڈالر وبائی امداد کا قرض حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ اپنے رابطوں کا فائدہ اٹھایا۔ مشکوک بنیادوں پر کہ کمپنی 'قومی سلامتی' کے لیے ضروری تھی۔

تقریباً 600 بلین ڈالر کے انتظامی اثاثوں کے ساتھ اپولو کی کمپنیوں کو ختم کر نے یا بیچنے سے پہلے کارکنوں کی ملازمتوں اجرتوں اور پنشن پر حملہ کرنے کے لیے یونینوں کے ساتھ تعاون کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سب سے زیادہ بدنام کیسوں میں سے ایک اپولو نے الاباما میں واریر میٹ کوئلے کے کان کنوں سے بڑے پیمانے پر مراعات حاصل کرنے کے لیے دیگر نجی ایکویٹی فرموں میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے دو سال تک دلیری سے ہڑتال کی جنہیں یونائیٹڈ مائن ورکرز نے دھوکہ دیا۔

پچھلی چار دہائیوں کے دوران امریکی دیوالیہ پن کی عدالتوں کا استعمال کارکنوں کی روزی روٹی چھیننے اور مالیاتی اولیگاری کی مسلسل افزودگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ آجروں کی فہرست میں کانٹی نینٹل، ایسٹرن، یونائیٹڈ، امریکن اور دیگر ایئر لائنز، لاتعداد اسٹیل، آٹو پارٹس اور کوئلہ کمپنیاں شامل ہیں۔ جی ایم، کرسلر، ڈیلفی اور ویسٹیون؛ اور ڈیٹرائٹ شہر جہاں شہر کے کارکنوں کی پنشن اور ریٹائر ہونے والے صحت کے فوائد کو ختم کر دیا گیا اور ایک دہائی قبل امریکی تاریخ میں میونسپلٹی کے سب سے بڑے دیوالیہ ہونے کے بعد پبلیک اثاثے فروخت کر دیے گئے۔

ییلو کارکنوں پر حملہ روکا جا سکتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔ لیکن کارکنوں کو ٹیمسٹرس بیوروکریسی کے ہاتھ سے جدوجہد کو رینک اینڈ فائل کمیٹیاں بنا کر اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے فیصلہ سازی کی طاقت ڈرائیوروں اور یارڈ ورکرز کو منتقل کر دیں گی۔ ان کمیٹیوں کو دیگر ٹرکنگ کمپنیوں اور یو پی ایس میں دوسرے محنت کشوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنا چاہیے تاکہ تمام محنت کشوں کے لیے محفوظ اور اچھی تنخواہ والی ملازمتوں کا مطالبہ کرنے کے لیے مشترکہ ہڑتال کی کارروائی کی تیاری کی جا سکے۔

ان کمیٹیوں کو ییلو کی کھاتوں کی کتابوں کو عوامی جانچ کے لیے کھولنے کے مطالبات کو آگے بڑھانا چاہیے بشمول کمپنی کے تمام اثاثوں کا مکمل انکشاف اور قرض دہندگان کو ادائیگیاں بشمول امریکی محکمہ خزانہ کے تمام مزدوروں کی ملازمتوں اجرتوں اور پنشن کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے، اور کارپوریٹ انتظامیہ وال سٹریٹ کے سرمایہ کاروں اور یونین بیوروکریٹس کی بڑی تنخواہوں اور فیسوں پر ضائع ہونے والے تمام وسائل کو مکمل طور پر واپس لیا جانا چاہیے۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ ٹرکنگ انڈسٹری کی نجی سرمایہ دارانہ ملکیت صارفین اور محنت کشوں کے لیے ایک تباہی ثابت ہوئی ہے: ڈی ریگولیشن کے بعد ملازمتوں کے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصان سے لے کر حالیہ ٹرکنگ کا 'قتل عام ' جس نے ہزاروں کمپنیاں کنگال ہو کر ڈوب گہیں اور بے شمار افراد بے روزگار اور سنگین معاشی اور سماجی صوت حال کا شکار ہوئے - ایمیزون کے ذریعہ لگائے گئے لاگت میں کمی اور محنت کشوں پر دباؤ اور غیر صحت مند اور تھکا دینے والے نظام الاوقات جس کا سامنا تمام ڈرائیوروں بشمول آپریٹروں کو کرنا پڑتا ہے۔ معاشی زندگی کی سوشلسٹ تنظیم نو کے زریعے ٹرکنگ کی صنعت کو ایک پبلیک ادارے میں تبدیل کیا جانا چاہیے جو اجتماعی ملکیت میں ہو اور جمہوری طور پر محنت کش طبقے کے زیر کنٹرول ہو۔

Loading