اُردُو‎

"عالمی تاریخ کے مرکز میں ایک جزیرہ پر" لیون ٹراٹسکی کی یاد 20 اگست کو پرنکی پو میں منعقد کی جائے گی۔

یہ 13 جولائی 2023 کو انگریزی میں شائع ہونے “An Island at the Center of World History”: Leon Trotsky commemoration to be held on Prinkipo اس آرٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

لیون ٹراٹسکی پرنکی پو میں اپنی میز پر [Photo]

20 اگست 2023 کو ٹراٹسکی کی 1929 سے 1933 تک ترکی میں چار سالہ جلاوطنی کو استنبول کے ساحل مارمارا کے سمندر میں واقع ایک جزیرے پرنکی پو پر ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ٹراٹسکی نے سٹالنسٹ حکومت کے سوویت یونین سے اخراج کے بعد پرنکیپو میں پناہ لے لی۔

اس تقریب کا عنوان 'عالمی تاریخ کے مرکز میں واقع ٹراٹسکی پرنکی پو کے ایک جزیرہ پر' رکھا گیا ہے۔ اس تقریب کے نمایاں مقررین میں ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ کے انٹرنیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ نارتھ ہوں گے ترکی میں [سوشلسٹ ایکولیٹی گروپ] کے ایک سرکردہ رکن اولاش اٹیشی اور ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن ایرک لندن جنہوں نے لیون ٹراٹسکی کے قتل پر بڑے پیمانے پر لکھا ہے۔ ترکی میں ہسٹری فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مہمت او۔ الکان تقریب کی میزبانی کریں گے۔

یہ یادگار پرنکی پو (اڈالار) میونسپلٹی کی طرف سے سپانسر کی گئی ہے جس کی قیادت میئر اردم گل کر رہے ہیں۔ 2019 میں اپنے انتخاب سے پہلے گل نے ایک اصولی صحافی کے طور پر شہرت حاصل کی۔ نومبر 2015 میں جب وہ مشہور روزنامہ اخبار کومحریت (Cumhuriyet) کے انقرہ کے نمائندے تھے گل کو نام نہاد 'ایم اِئی ٹی ٹرکوں' کی رپورٹنگ کرنے پر اخبار کے چیف ایڈیٹر کین ڈنڈر کے ہمراہ گرفتار کر کے تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ یہ کہانی ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن ایم اِئی ٹی (MİT) سے تعلق رکھنے والے ٹرکوں میں شام کے لیے اسلامی جہادی قوتوں کے لیے ہتھیاروں کی دریافت سے متعلق ہے جو جنوری 2014 میں ترکی کے جنوبی صوبوں ہاتے اور ادانا میں روکے گئے تھے۔

یہ میٹنگ دو اہم واقیات کے باہمی امتزاج کے موقع پر منقد ہو رہی ہے یعنی جولائی 1933 میں ٹراٹسکی کے پرنکی پو کو چھوڑے ہوئے اسکی 90 ویں برسی کے تقریب کے موقع پر ہے اور اگست 1940 میں اس کے قتل کی 83 ویں برسی کے عین موقعے کی مناسبت کے تناظر میں ہے۔

ڈیوڈ نارتھ جس نے تقریباً نصف صدی سے بین الاقوامی ٹراٹسکی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ہے نے ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کو بتاتے ہوئے یادگاری تقریب کی تاریخی اہمیت پر یوں زور دیا:

لیون ٹراٹسکی نے پرنکی پو میں جو چار سال گزارے وہ نہ صرف اس کی اپنی زندگی میں بلکہ بیسویں صدی کی تاریخ میں بھی سب سے زیادہ نتیجہ خیز تھے۔ وہ عالمی اقتصادی بحران کے شروع ہونے سے کئی مہینے پہلے فروری 1929 میں ترکی پہنچا اور جس بحران نے 1930 کی دہائی کے سیاسی ہلچل کو جنم دیا۔ جرمنی میں ہٹلر کے اقتدار میں آنے کے بعد جو محنت کش طبقے کو اب تک کی سب سے سنگین شکست تھی۔

ٹراٹسکی نے اسکے کئی ماہ بعد ترکی چھوڑ دیا تھا،

 یورپ اور شمالی امریکہ کے عظیم سیاسی مراکز سے پرنکیپو کی دوری کے باوجود اس دور کے اہم واقعات کے بارے میں ٹراٹسکی کے سیاسی تجزیے یکساں تھے۔ ہٹلر کی نازی تحریک کے بڑھنے سے پیدا ہونے والے خطرے کے بارے میں اس سے زیادہ واضح طور پر اور کوئی اسکا ادراک نہیں کر سکا اور نہ ہی اتنے پر یقین اور شعوری انداز میں اس خطرے کے بارے میں کوئی اور لکھا سکا۔ اگر ٹراٹسکی کے انتباہات پر جرمنی میں محنت کش طبقے کی جماعتیں عمل کرتیں تو دنیا دوسری عالمی جنگ کی تباہی سے بچ سکتی تھی۔

نارتھ نے اس حقیقت کی طرف بھی توجہ دلائی کہ ٹراٹسکی حتیٰ کہ اس نے عصری سیاسی اور سماجی واقعات پر بہت زیادہ گہری میں لکھا اور دوسرے اہم کام لکھنے میں کامیاب رہا۔

روزمرہ کے واقعات کے ساتھ اپنی شدید مصروفیت کے باوجود ٹراٹسکی نے اپنی سوانح عمری میری زندگی اور روسی انقلاب کی تاریخ لکھی۔ دونوں کام 20 ویں صدی کے ادب کے شاہکار ہیں۔

لیکن پرنکی پو جزیرے پر رہتے ہوئے ٹراٹسکی کے اقدامات میں سب سے اہم کام اس کی روانگی سے کچھ عرصہ قبل اٹھایا گیا۔ جولائی 1933 میں ٹراٹسکی نے فورتھ انٹرنیشنل کی تعمیر کے لیے اپنا اعلان جاری کیا۔ سٹالنزم کے غداریوں سے مشتعل اس عمل نے بین الاقوامی سوشلسٹ تحریک کی بقا کو یقینی بنایا۔

نارتھ نے میئر گل اور پرنکی پو میونسپلٹی کے اس تقریب کے انقعاد پر اور اس کی میزبانی کے فیصلے کی تعریف کی۔

'مجھے یقین ہے کہ اس تقریب کو سپانسر کرنے کا فیصلہ تاریخ کے بارے میں ایک سنجیدہ رویہ اور پرنکی پو میں اپنے قیام کے چار نازک سالوں کے دوران ٹراٹسکی کی طرف سے کئے گئے کام کی عظیم اور پائیدار اہمیت کو سمجھنے کی عکاسی کرتا ہے۔ 1929 اور 1933 کے درمیان یہ واقعی عالمی تاریخ کے مرکز میں ایک جزیرہ تھا۔ یہ پرنکی پو کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے جس کے لیے اسے ہمیشہ یاد کرتے ہوئے عزت بخشی جائے گی۔‘‘

اولاش اٹیشی جو ترکی میں ٹراٹسکیسٹ لٹریچر شائع کرنے والے مہرنگ یانکلیک کے ایڈیٹر ہیں نے ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کو بتایا کہ 'پرنکیپو میں اس تقریب کا قیام عظیم مارکسی انقلابی کی سوویت یونین سے جلاوطنی کے اپنے پہلے سالوں میں اسے میزبانی کرنے کا اعزاز اور شرف حاصل ہوا ہے جو ایک بین الاقوامی اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹراٹسکی کے نظریات اور جنہیں 83 سال قبل قتل کر دیا گیا تھا جو سامراجی طاقتوں اور سٹالنسٹ بیوروکریسی کے سخت ترین مخالف تھے اور اب یہ طاقتیں جو شدید بحرانوں سے دوچار ہیں دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں ٹراٹسکی کے نظریات بڑی تیزی سے عالمی سطح پر اہمیت اختیار کر رہے ہیں۔

اٹیشی نے تقریب کے میزبانی کے طور پر پروفیسر الکان کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ 'پروفیسر الکان کا ایک اسکالر کی حیثیت سے اس کی سرگزشت ممتاز اور طویل ہے۔ وہ اس وقت استنبول یونیورسٹی میں سیاسی تاریخ کے شعبے کے سربراہ ہیں انہوں نے 300 سے زیادہ مضامین شائع کیے ہیں اور 20 سے زیادہ کتابیں لکھی یا مرتب کی ہیں۔ ان کاموں میں ترک محنت کش طبقے کی تاریخ تنزیمت دور 1839 سے لیکر 2014 تک, داس کیپیٹل کی 150ویں سالگرہ، روس اور جمہوریہ میں 1917 کا انقلاب اور ایک صدی کی تشخیص شامل ہیں۔

پرنکی پو کے ایک حویلی جہاں ٹراٹسکی رہتا تھا اب بھی موجود ہے لیکن یہ انتہائی خستہ حال ہے۔ ڈیوڈ نارتھ نے امید ظاہر کی کہ اجلاس کا انعقاد اس کی مکمل بحالی کا باعث بنے گا۔ نارتھ نے ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کو بتایا کہ 'وہ گھر جہاں ٹراٹسکی رہتا تھا ایک اہم تاریخی مقام ہے۔ 'اسے قدیم حالت میں بحال کیا جانا چاہئے اور 20 ویں صدی کی تاریخ میں ایک اہم اور ممتاز شخصیت کی زندگی کے مطالعہ کے لئے ایک مرکز کے طور پر کام کرنا چاہئے جو عصری عالمی سوشلسٹ تحریک کی آج بھی حقیقی بنیاد ہے۔'

بین الاقوامی سامعین کو دیکھنے کی اجازت دینے کے لیے عوامی تقریب کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ تفصیلات دستیاب ہوتے ہی ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔

Loading