اُردُو‎

کامریڈ وجے دیاس کے اعزاز میں یادگاری میٹنگ: ٹراٹسکی ازم کا ایک اَن تھک لڑاکا

یہ 11 جولائی 2023 کو انگریزی میں شائع 'Memorial meeting to honour comrade Wije Dias: A fighter for Trotskyism' ہونے والے اس مضمون کا اردو ترجمہ ہے۔ 

سری لنکا میں سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹی (ایس ای پی) اور انٹرنیشنل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس فار سوشل ایکویلیٹی (آئی وائی ایس ایس ای) ہفتہ 29 جولائی کو کولمبو میں وجے دیاس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری اجلاس منعقد کریں گی۔

[Photo: WSWS]

کامریڈ وجے سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹی (سری لنکا) اور اس کے پیشرو انقلابی کمیونسٹ لیگ (آر سی ایل) کے جنرل سیکرٹری تھے دسمبر 1987 سے مئی 2022 تک جب پھر وہ ایس ای پی کے چیئرپرسن کے عہدے پر منتخب رہے۔

وجے 27 جولائی 2022 کی صبح کولمبو میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے صرف 81 ویں سالگرہ سے ایک ماہ قبل انتقال ہوا۔ وہ سری لنکا جنوبی ایشیاء اور بین الاقوامی سطح پر ٹراٹسکی ازم کی لڑائی میں ایک اعلی شخصیت تھے۔

جیسا کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی فورتھ انٹرنیشنل (آئی سی ایف ای) نے گزشتہ سال اپنے بیان میں کہا تھا: کہ 'ویجے مستقل انقلاب کے سوشلسٹ بین الاقوامی پروگرام کا ایک ناقابل عمل مرکزی کردار اور محنت کش طبقے کی سیاسی آزادی کے لیے اَن تھک لڑنے والا تھا۔ وہ مارکسسٹ اور ٹراٹسکی اصولوں کے اپنے دفاع میں ڈٹے رہے کیونکہ اس نے اپنی زندگی میں ٹراٹسکی اصولوں سے انحراف اور غداری کے تباہ کن نتائج دیکھے تھے- سیاسی بدگمانی، رد عمل اور جان کے المناک نقصان کی صورت میں جو اس پروگرام کو ترک کرنے اور دھوکہ دہی کے نتیجے میں ہوئے۔

وجے اور کیرتی بالسوریا نوجوانوں کے ایک قابل ذکر گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے 1964 میں سریما بندرانائیکے کی بورژوا مخلوط حکومت میں شامل ہونے کے لنکا سما سماج پارٹی (ایل ایس ایس پی) کے غداری کے فیصلے کی شدید مخالفت کی۔ 

ایل ایس ایس پی کی دھوکہ دہی کے لیے پابلوائٹ موقع پرستی کی ذمہ داری کے آئی سی آئی ایف کے تجزیے کا جواب دیتے ہوئے وجے اور بالاسوریا اور گروپ میں شامل دیگر افراد نے 1968 میں آئی سی ایف آئی کے سری لنکا سیکشن کے طور پر ریولوشنری کمیونسٹ لیگ (آر سی ایل) قائم کی جس کے بانی جنرل سیکرٹری بالسوریا تھے۔.

کامریڈ وجے نے 1987 میں کامریڈ کیرتھی کی بے وقت موت کے بعد آر سی ایل کی قیادت کرنے کا چیلنج قبول کیا کولمبو کی لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے خلاف فرقہ وارانہ جنگ اور شمالی اور مشرقی علاقوں پر ہندوستانی فوج کے سری لنکا پر قبضے سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے دوران ایک سنگ میل سیاسی کردار ادا کیا۔

کامریڈ کیرتھی کے المناک موت کے نقصان پر قابو پانے اور محنت کش طبقے اور دیہی عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی خانہ جنگی اور پولیس, فوجی اور فاشسٹ تشدد کے مشکل حالات میں سوشلسٹ انٹرنیشنلزم کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے لیے کیڈر کو دوبارہ مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں وِجے کا اہم کردار رہا ہے۔

کامریڈ وجے نے یہ فیصلہ کن کردار اپنی موت تک نبھایا بے اور اُس نے اسے بے پناہ سیاسی جرات اور استقامت کے ساتھ ادا کیا۔ انقلابی بین الاقوامی رجحان کے لیے ان کی غیر متزلزل اور غیر سمجھوتہ کرنے والی لڑائی اور مارکسسٹ اور ٹراٹسکیسٹ کے طور پر ان کی دیانت داری پارٹی کے اتحاد کو برقرار رکھنے اور اسے آگے لے جانے کے لیے پارٹی کیڈر کے لیے حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ بنی ہے۔

ہم مزدوروں، نوجوانوں، طالب علموں، ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے قارئین اور سرمایہ دارانہ جبر کے خلاف تمام لڑنے والوں کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ کامریڈ وِجے کی زندگی کی سیاسی بصیرت تاریخی تجربات کی کسوٹی پر یوکرین میں روس کے خلاف امریکی نیٹو کی جنگ اور موجودہ تناظر میں دنیا بھر میں طبقاتی جدوجہد میں دھماکہ خیز اضافہ کی موجودہ کیفیت میں اس کے اسباق پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

تاریخ اور وقت: ہفتہُ جولائی 29 شام 3.00 بجے۔

مقام: آڈیٹوریم سری لنکا فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ کولمبو 07

Loading