اُردُو‎

سری لنکا ایس ای پی اور آئی وائے ایس ایس ای تاحیات ٹراٹسکیسٹ جیرانی رتنائیکے کے لیے یادگاری اجلاس منعقد کرے گا

یہ 21 جون 2023 کو انگریزی میں شائع ہونے 'Sri Lankan SEP/IYSSE to hold memorial meeting for lifelong Trotskyist Jerani Ratnayake' والے اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

سوشلسٹ ایکویلیٹی پارٹی (ایس ای پی) اور انٹرنیشنل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس فار سوشل ایکویلٹی (آئی وائے ایس ایس ای) سری لنکا میں ٹراٹسکیسٹ تحریک کے تاحیات رکن جیرانی رتنائیکے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری اجلاس منعقد کریں گے۔ وہ گزشتہ سال 8 جولائی کو کولمبو کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئیں جہاں وہ کئی دنوں سے کوویڈ-19 مرض میں مبتلا تھیں اور اسپتال میں داخل تھیں۔

جیرانی رتنائیکے [تصویر: ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس] [Photo: WSWS]

ان کی وفات کی پہلی برسی کے موقع پر اجلاس 8 جولائی بروز ہفتہ شام 4.00 بجے کولمبو کے ایک بیرونی مضافاتی علاقے بورالیسگامووا قبرستان میں جنازے کے گھر میں منعقد کیا جائے گا۔

جیرانی ورلڈ سوشلسٹ ویب سائٹ (ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس) کے سری لنکا میں نیشنل ایڈیٹر کمیلاسری رتنائیکے کی بیوی اور تاحیات ساتھی تھیں۔

جیرانیُ جو تامل تھی، اس کے والدین اور خاندان کے افراد سبھی کئی دہائیوں تک سری لنکا کی یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں کی جانب سے بھڑکائی گئی تامل مخالف فرقہ واریت کے تلخ تجربے سے گزرے تھے۔

اس نے گریجویشن کے بعد سنٹرل بینک میں ملازمت اختیار کی جہاں اس نے ایس ای پی کے پیش رو ریوولیوشنری کمیونسٹ لیگ (آر سی ایل) کے اراکین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اُس وقت سے وہ ٹراٹسکی ازم کے نقطہ نظر سے گہری وابستگی رکھتی تھی اور سینٹرل بینک ایمپلائز یونین (سی بی یو ای) میں آر سی ایل کے دھڑے کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی سوشلزم کے اصولوں کے لیے ایک نہ جھکنے والی لڑاکا تھی۔

جیرانی نے مختلف پیٹی بورژوا تامل قوم پرست تحریکوں جیسے لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کے تناظر کو مسترد کر دیا۔ یہ 1970 کی دہائی میں لنکا سما سماج پارٹی (ایل ایس ایس پی) کی دھوکہ دہی کے نتیجے میں ابھری تھی جس نے سوشلسٹ بین الاقوامیت کی لڑائی کو ترک کر دیا اور 1964 میں سریما بندرانائیکی کی بورژوا اتحادی حکومت میں داخل ہو گی تھی۔

1988 اور 1989 میں جب جناتا ویمکتھی پرامونا (جے وی پی) نے اپنی فاشسٹ ہنگامہ آرائی کا آغاز کیا اور تین آر سی ایل کے کامریڈز کو قتل کیا اور سنٹرل بینک میں آر سی ایل کے ممبران کو دھمکیاں دیں، اس نے ٹراٹسکی اصولوں کی بنیاد پر دوسرے ساتھیوں کے ساتھ بہادری اور جوان مردی سے مقابلہ کیا۔

ٹراٹسکی ازم کے لیے کامریڈ جیرانی کی پرعزم لڑائی جو آج آئی سی ایف آئی کے کامریڈز میں مجسم ہے سے مزدوروں، محنت کش عوام اور نوجوانوں کو یوکرین میں روس کے خلاف امریکی نیٹو جنگ کے دوران ظاہر کیے گئے عالمی سرمایہ دارانہ بحران اور ساتھ ہی ساتھ طبقاتی جدوجہد کی دنیا بھر میں دھماکہ خیز نمو کے دوران حوصلہ افزائی کرے گی۔ 

ایس ای پی کی یادگاری میٹنگ میں ٹراٹسکی اصولوں کے لیے ان کی دہائیوں کی جدوجہد کے سیاسی اسباق پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو سرمایہ داری کے خلاف جدوجہد میں محنت کشوں اور نوجوانوں کی موجودہ نسل کے لیے ناگزیر ہیں۔ ہم مزدوروں، نوجوانوں اور ڈبلیو ایس ڈبلیو ایس کے قارئین سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

تاریخ اور وقت: ہفتہ جولائی 8 شام 4 بجے

مقام: بورالیسگامووا کے جنازہ گھر

قبرستان میں

Loading