اُردُو‎
Perspective

ڈیموکریٹک پارٹی، ڈونلڈ ٹرمپ اور جاسوسی ایکٹ

یہ 13 جون 2023 کو انگریزی میں شائع ہونے والے 'The DemocraticParty, Donald Trump and the Espionage Act' اس ارٹیکل کا اردو ترجمہ ہے۔

منگل کو امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو وفاقی فوجداری قانون کی خلاف ورزی پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ حکمران طبقے کے اندر گہری تقسیم کی عکاسی کرتا ہے اور ایک ایسے بحران کو تیز کرتا ہے جو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں امریکی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔

ٹرمپ پر مقدمہ چلانے کی سیاسی اور آئینی وجوہات کی کمی نہیں ہے۔ صدر کے طور پر اپنے چار سالوں میں انہوں نے آبادی کے سب سے بنیادی جمہوری حقوق پر سختی سے پامال کیا۔ اس نے 6 جنوری 2021 کو آئین کو ختم کرنے اور ایک آمریت قائم کرنے کی کوشش کی قیادت کی۔ اس نے تارکین وطن بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے کے لیے ہٹلرائی اقدام شروع کیا۔ انہوں نے فاشسٹ حامیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ووٹرز کو ڈرانے کے لیے 2020 کے صدارتی انتخابات کے لیے 'چوکس رھنے' کا کہا۔ اس نے جنگی مجرموں کو معاف کیا اعلان کیا کہ 'تشدد کام کرتا ہے' اور بین الاقوامی قانون اور نیورمبرگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی ثقافتی مقامات کو اڑانے کی دھمکی دی۔

تاہم ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرقیادت استغاثہ ان جرائم میں سے کسی کو بھی حل نہیں کرتا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ اور اس کے اہم ساتھی سازش کاروں کو آبادی کے حقوق پر حملوں کے لیے کبھی سزا نہیں دی گئی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ پر فرد جرم صرف اور صرف قومی سلامتی کے ساخت کے خلاف ان کی خلاف ورزیوں پر مرکوز ہے۔

امریکی سامراج کے جنگ کے منصوبوں سے متعلق ٹرمپ کے ریاستی رازوں کو برقرار رکھنے پر فرد جرم کا مرکوز ہے۔ ان دستاویزات میں جو فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے عہدہ چھوڑنے کے بعد دستاویزات اپنے پاس رکھے ہیں ان میں امریکہ اور اس کے دشمنوں کی جوہری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے خلاف حملوں کے منصوبوں اور جنگ کے لیے ہنگامی حالات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ریاست ایسی دستاویزات کو 'ٹاپ سیکرٹ' کے طور پر محفوظ رکھتی ہے کیونکہ آبادی کو ان کے بارے میں جاننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنے خفیہ جنگی منصوبوں کی حفاظت کے لیے بائیڈن انتظامیہ کا فرد جرم تقریباً مکمل طور پر 1917 کے جاسوسی ایکٹ پر قانونی اتھارٹی پر منحصر ہے۔

جاسوسی ایکٹ کی بنیاد پر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلانے سے کچھ بھی مثبت یا ترقی پسند نتیجہ سامنے نہیں آسکتا ہے۔ ایک صدی سے زائد عرصے سے جاسوسی ایکٹ ریاستی ردعمل کے ٹول بکس میں سب سے تیز ترین قانونی آلہ کے طور پر کام کرتا رہا ہے جسے سامراجی جنگ کی مخالفت کو دبانے کے مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

جاسوسی ایکٹ جو واضح طور پر 1798 کے ایلین اینڈ سیڈیشن(پردیسی اور باغیانہ) ایکٹ پر مبنی تھا امریکی سامراج کی خونی جوانی میں اس وقت پیدا ہوا جب اس نے پہلی عالمی جنگ اور روسی انقلاب کے آغاز کا سامنا کیا۔

صدر ووڈرو ولسن نے سب سے پہلے اپنے 7 دسمبر 1915 کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس طرح کے قانون کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا جب ریاستہائے متحدہ اس سامراجی کشمکش میں باضابطہ طور پر غیر جانبدار رہا جس کی طرف اسے کھینچا جا رہا تھا۔

ان لوگوں کی مذمت کرتے ہوئے 'جنہوں نے ہماری قومی زندگی کی شریانوں میں بے وفائی کا زہر انڈیل دیا ہے'، ولسن نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ 'جلد سے جلد ایسے قوانین نافذ کیے جائیں' تاکہ 'قوم کی عزت اور عزت نفس کو بچانے کے جو کچھ بھی کیا جا سکے کیا جائے۔ ' ہڑتالوں کی بڑھوتی اور سوشلزم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا حوالہ دیتے ہوئے خاص طور پر تارکین وطن مزدوروں میں انکی مقبولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا، 'جذبہ بے وفائی اور انتشار کی ایسی مخلوقات کو کچل دیا جانا چاہیے۔ ہماری طاقت کا ہاتھ ان پر فوراً آٹھ جانا چاہیے۔

ولسن کی تقریر نے 1917 کے کانگریسی اقدامات کے دو سب سے اہم اور باہم جڑے ہوئے پہلوں یعنی جرمنی کے خلاف اعلان جنگ اور جاسوسی ایکٹ کے ارد گرد ہونے والی بحثوں کے لیے اپنے نقط نظر کو قائم کیا۔

کانگریس سے اپنے باضابطہ خطاب میں اعلان جنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے ولسن نے داخلی اختلاف کے لیے جرمن سازش کو مورد الزام ٹھہرایا: 'موجودہ جنگ کے آغاز سے ہی اس نے ہماری غیر مشکوک برادریوں اور یہاں تک کہ ہمارے حکومتی دفاتر کو جاسوسوں سے بھر دیا ہے اور ہر جگہ مجرمانہ سازشیں جاری ہیں۔ ہماری مشاورت کے قومی اتحاد کے خلاف ہمارے اندر اور باہر ہمارے امن اور ہماری صنعتوں اور ہماری تجارت کے خلاف کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ریاست کے جنگی منصوبوں کی حفاظت اور اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے ایک بل کی تیزی سے منظوری کا مطالبہ کیا۔ اس طرح کا بل اپریل کے اوائل میں پیش کیا گیا تھا جو 4 مئی کو ایوان نے 261-109 ووٹوں سے منظور کیا تھا اور پھر 14 مئی کو سینیٹ نے 80-8 ووٹوں سے منظور کیا تھا اور 15 جون کو ولسن نے اس قانون پر دستخط کیے تھے۔

جاسوسی ایکٹ کی بحث اور منظوری روس میں تیزی سے ترقی پذیر انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ موافق تھی۔

فروری میں روسی محنت کشوں اور کسانوں کی انقلابی بغاوت نے رومانوف خاندان کو خاتمے پر مجبور کر دیا اور اس کی جگہ بورژوا عارضی حکومت قائم ہوئی۔ اپریل میں ایوان میں جاسوسی ایکٹ متعارف کرانے کے ساتھ ہی لینن روس واپس آیا۔ اپریل کے وسط میں روسی محنت کشوں میں جنگ مخالف جذبات اس وقت پھٹ گئے جب جنگ کے لیے حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کرنے والا ایک خفیہ خط جو کہ عارضی حکومت کے وزیر خارجہ، پاول ملیوکوف کی طرف سے اتحادیوں کو لکھا گیا تھا، عوام کے سامنے منظر عام پر آ گیا۔

واشنگٹن نے انتہائی تشویش اور توجہ کے ساتھ ان پیش رفتوں کی پیروی کی اور ریاست کو انقلاب کے خطرے سے بچانے اور سامراجی جنگ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے جاسوسی ایکٹ نافذ کیا۔

قانون بننے کے بعد سے جاسوسی ایکٹ نے قومی سلامتی کے اس بڑے اپریٹس کی قانونی بنیاد کے طور پر کام کیا ہے جسے دونوں جماعتوں نے پچھلی صدی میں بنایا ہے۔ اپنی کتاب سیکریسی میں سابق سینیٹر ڈینیئل پیٹرک موئنہان نے لکھا ہے کہ اس ایکٹ کی منظوری کے ساتھ 'جدید دور کا آغاز ہوا۔' اس نے جاری رکھا کہ:

تین نئے ادارے امریکی زندگی میں داخل ہوئے تھے: جن میں سازش، وفاداری، رازداری تھے۔ ہر ایک کا سابقہ ​​تھا لیکن اب فرق تھا۔ ہر ایک ادارہ بن چکا تھا۔ ہر ایک کی حاضری کے لیے بیوروکریسی قائم کی گئی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سازش پر نظر رکھنے کے لیے ایک فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن بیرون ملک نظر رکھنے کے لیے ایک مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی ایک جاسوسی قانون اور وفاداری کے بورڈ ہوں گے تاکہ بے وفائی یا بغاوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ اور یہ سب برقرار رکھا جائے گا اور قومی سلامتی کو رازداری کی وسیع حکومتوں کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔

20 ویں صدی کے دوران جاسوسی ایکٹ کو ریپبلکن اور ڈیموکریٹک انتظامیہ نے اپنے کچھ انتہائی ظالمانہ جرائم کو انجام دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔

ولسن انتظامیہ کے پہلے اہداف میں سوشلسٹ پارٹی کے انقلابی رہنما یوجین وی ڈیبس تھے۔ ڈیبس کو کینٹن، اوہائیو میں سامراج مخالف تقریر کرنے کے بعد جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور سزا سنائی گئی جس میں اس نے جنگ اور سرمایہ دار طبقے پر وار کیا۔ ڈیبس نے اعلان کیا کہ 'ان اشرافیہ سازشیوں اور قاتلوں میں سے ہر ایک تنہا محب وطن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔' 'ان میں سے ہر ایک کا اصرار ہے کہ جنگ دنیا کو جمہوریت کے لیے محفوظ بنانے کے لیے چھیڑی جا رہی ہے۔ کیا منافقت! کیا انحطاط! کیسا جھوٹا بہانہ!‘‘ ڈیبس نے 1920 میں جیل سے صدر کے لیے انتخاب لڑا اور تقریباً دس لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

دیگر سیاسی ورکرز کو پہلی عالمی جنگ کے خلاف بولنے پر جیل بھیج دیا گیا جن میں ایما گولڈمین، کیٹ رچرڈز او ہیر، چارلس شینک اور جیکب ابرامز شامل ہیں۔ چھاپوں کے سلسلے میں ہزاروں تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا اور ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا جسے ولسن کے اٹارنی جنرل اے. مچل پامر نے جاسوسی ایکٹ کے تحت جائز قرار دیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران جب فرینکلن ڈیلانو روزویلٹ کے اٹارنی جنرل فرانسس بِڈل نے سوشلسٹ ورکرز پارٹی کے 18 ارکان کو جنگ کی مخالفت کرنے پر سمتھ ایکٹ کے تحت سزا سنائی تھی، بِڈل نے جاسوسی ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایس ڈبلیو پی کو اپنی اشاعت دی میلیٹنٹ ڈاک کے ذریعے تقسیم کرنے سے روک دیا۔ 

دوسری عالمی جنگ کے بعد کے سالوں میں جاسوسی ایکٹ نے 1950 کی دہائی کے کمیونسٹ مخالف مہم کے لیے جعلی قانونی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا، جس میں سب سے زیادہ بدنام زمانہ ایتھل اور جولیس روزنبرگ کا 19 جون 1953 کو بوگس قتل بھی شامل ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوویت یونین کے لیے ایٹمی جاسوسی کرنے کی سازش کی۔ حکومت نے روزنبرگ پر اٹامک سیکرٹس ایکٹ کے بجائے جاسوسی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اول الزکر میں سزائے موت نہیں تھی جبکہ مؤخر الذکر میں سزا موت تھی۔

1971 میں، نکسن انتظامیہ نے ڈینیئل ایلزبرگ پر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جب رنڈ کے سابق ملازم نے نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو پینٹاگون پیپرز فراہم کیے جس میں جنوب مشرقی ایشیا میں امریکی سامراج کے جنگی منصوبوں اور جرائم کی تفصیل تھی۔

اگرچہ 20 ویں صدی کی صدارتی انتظامیہ جاسوسی ایکٹ کو کثرت سے استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی لیکن براک اوباما نے کسی بھی پابندی کو ترک کر دیا تھا جن کے محکمہ انصاف نے جاسوسی ایکٹ کے تحت تمام سابقہ ​​صدور کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کے خلاف مقدمہ چلایا تھا۔

اوباما انتظامیہ کے استغاثہ کی توجہ صرف فوجی دستاویزات کے پریس کو لیک ہونے سے روکنے پر مرکوز تھی۔ اوباما کی طرف سے جن لوگوں پر مقدمہ چلایا گیا ان میں سی آئی اے کے سابق افسر جیفری الیگزینڈر سٹرلنگ بھی شامل تھے جنہوں نے نیو یارک ٹائمز کے صحافی جیمز رائزن کو ایران پر سی آئی اے کی خفیہ جاسوسی کی تفصیلات بتائی۔ تھامس ڈریک، نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا ایک سابق اہلکار جس نے ناسا کی بالٹیمور سن کی جاسوسی پر سیٹی بجانے کی کوشش کی۔ چیلسی میننگ، جس نے وکی لیکس کو عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جان کریاکو، جس نے قیدیوں پر غیر قانونی تشدد کے بارے میں معلومات افشا کی تھیں۔ ایڈورڈ سنوڈن، جس نے صحافیوں کو بڑی تعداد میں دستاویزات فراہم کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ناسا دنیا کی آبادی کے خلاف بڑے پیمانے پر غیر قانونی نگرانی میں مصروف ہے۔ اور ڈینیل ہیل، جس نے پینٹاگون کے ڈرون کے قتل کے پروگرام کے بارے میں اندرونی فوجی دستاویزات کو لیک کیا۔

ٹرمپ کے خلاف جاسوسی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ وکی لیکس کے پبلشر جولین اسانج کو لندن کی بیلمارش جیل سے حوالگی کے لیے لڑ رہی ہے جہاں وہ چار سال سے ایک سیل میں بند ہے۔ بیلمارش میں قید ہونے سے پہلے اسانج کو لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا تھا جہاں انہیں سات سال تک مؤثر طریقے سے حراست میں رکھا گیا تھا۔ اسانج کا 'جرم' یہ ہے کہ اس نے امریکی سامراج اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے کیے گئے بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کے ثبوت شائع کیے تھے۔ اسے جاسوسی ایکٹ کے الزامات کے تحت ممکنہ طور پر 170 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

ٹرمپ ریاست کا شکار نہیں ہے۔ وہ امریکی فوج کے سابق کمانڈر ان چیف اور فاشسٹ سازش کار ہیں۔ لیکن جاسوسی ایکٹ کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے کوئی ترقی پسند نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ کو سیاسی میدان سے ہٹانے کی کوشش کے لیے جاسوسی ایکٹ کو اپنی قانونی گاڑی کے طور پر منتخب کیا ہے، اور یہ 2017 میں عہدہ سنبھالا نے کے اُس وقت سے دائیں بازو کی خارجہ پالیسی کے تحفظات کی بنیاد پر ٹرمپ کی مخالفت کرنے کی اپنی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ٹرمپ صدر کے لیے ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدوار ہیں اور ان کے عہدے پر واپسی کا امکان بہت حقیقی اور خطرناک ہے۔ لیکن حکمران طبقہ جانتا ہے کہ امریکہ اور نیٹو روس کے خلاف جو جنگ چھیڑ رہے ہیں وہ شدید مخالفت کو جنم دے گی اور وہ جنگ مخالف جذبات کو دبانے اور غیر قانونی بنانے اور پیداوار کو خطرے میں ڈالنے والے حملوں کو کچلنے کے لیے اپنا طریقہ کار تیار کر رہے ہیں۔ جاسوسی ایکٹ بلاشبہ اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اپنی جنگ کے لیے حمایت پیدا کرنے کے لیے حکمران طبقہ اعلیٰ متوسط ​​طبقے کی ایک انتہائی رجعتی پرت سے اپیل کر رہا ہے۔ ٹرمپ کی مخالفت کے لیے محنت کش طبقے کا طریقہ کار جنسی اسکینڈلز اور روس مخالف ہسٹیریا کے طریقہ کار سے بالکل مختلف ہے۔ بے پناہ سماجی جدوجہد افق پر ہے کیونکہ مزدور بڑھتی ہوئی جنگ کے سماجی اور معاشی اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں سے آزاد سوشلسٹ سیاسی نقطہ نظر سے لیس محنت کش طبقے کے پاس فاشسٹ آمریت اور سامراجی جنگ دونوں کو روکنے کی طاقت ہے۔

Loading